مجموعی قومی برآمدات میں سیالکوٹ کا حصہ 10 فیصد ہے‘ڈاکٹر نعمان ادریس

سیالکوٹ سے سالانہ 2.5 ارب ڈالر کی برآمدات کی جارہی ہے ‘ گفتگو

جمعہ 26 اپریل 2019 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) مجموعی قومی برآمدات میں سیالکوٹ کا حصہ 10 فیصد ہے اور سیالکوٹ سے سالانہ 2.5 ارب ڈالر کی برآمدات کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ کے سابق صدر ڈاکٹر نعمان ادریس نے کہا ہے کہ برآمدات میں مزید اضافہ ممکن ہے جس سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر بنانے اور معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ میں کام کرنے والی صنعتوں کی کارکردگی متاثر کن ہے اور ملک کی صنعتی برادری کو چاہیے کہ وہ برآمدات میں اضافہ کیلئے سیالکوٹ کی انڈسٹری کی تقلید کریں جس سے معیشت کی بحالی کے اہداف کے حصول کو یقینی بنایا جا سکے گا۔