اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں آٹھ مئی تک توسیع کر دی

منگل 30 اپریل 2019 15:54

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں آٹھ مئی تک توسیع کر دی ۔ منگل کو کیس کی سماعت جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔قائم علی شاہ اورانکے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ پیراوائز کمنتس عدالت میں جمع کرادیئے۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پیراوائز کمنٹس کی کاپی ہمیں نہیں ملی۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی فاروق ایچ نائک کی جانب سے مزید دس دن کیلئے ضمانت میں توسیع کی استدعا کی گئی جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ تمام جعلی اکاونٹس کیسز کو 15 مئی کیلئے مقرر نہیں کرسکتے،تمام کیسز کو الگ الگ لے کر چلنا ہے۔فارو ق ایچ نائیک نے کہا کہ سوموار کو عمرے پر جا رہا ہوں آگے کی تاریخ دے دیں۔جسٹس عمر فاروق نے کہاکہ تو آپ جمعرات کو پیش ہو جائیں۔فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ استدعا ہے 6 کے بجائے 8 مئی کی تاریخ رکھ لیں۔عدالت نے وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک کی استدعا منظور کرتے ہوئے 8 مئی تک توسیع دیدی