احتساب عدالت میں آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے سے متعلق نیب کا جواب عدالت میں جمع

جمعہ 3 مئی 2019 21:36

ِکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 مئی2019ء) احتساب عدالت میں آغا سراج درانی کے گھر پر نیب کے چھاپے سے متعلق نیب کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا، نیب کے مطابق آغا سراج درانی کے گھر سے گاڑیاں، ہتھیار، ولاز، بنگلوز فلیٹس اور پلاٹس کی دستاویزات، پرائز بانڈز قبضے میں لیے گئے۔کراچی کی احتساب عدالت میں آغا سراج درانی کے گھر پر نیب کے چھاپے کے حوالے سے سماعت ہوئی۔

نیب کی جانب سے جواب عدالت میں جمع کرادیا گیا۔

(جاری ہے)

جواب میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے گھر پر چھاپے کی کوئی ویڈیو ریکارڈنگ نہیں کی گئی۔ نیب کے پاس اس حوالے سے کوئی فوٹیج موجود نہیں ہے ۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ آغا سراج درانی کے گھر سے چھاپے میں گاڑیاں، ہتھیار، ولاز، بنگلوز فلیٹس اور پلاٹس کی دستاویزات، پرائز بانڈز قبضے میں لیئے گئے۔ تمام پراپرٹی آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹوں کے نام پر خریدی گئی ہے۔ آغا سراج درانی کی جانب سے گھر پر چھاپے سے متعلق ویڈیو ریکارڈنگ فراہم کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔#