امریکہ میں ایکشن اینی میٹڈ فلم ’پوکیمون ڈی ٹیکٹو پکاچو‘کے رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد

فلم 10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی

ہفتہ 4 مئی 2019 11:50

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) امریکی شہر نیو یارک میں ہالی ووڈ کی نئی لائیو ایکشن اینی میٹڈ فلم ’پوکیمون ڈی ٹیکٹو پکاچو‘کے رنگا رنگ پریمیر کا انعقاد کیا گیا۔مقامی تھیٹر میں منعقد ہونیوالی اس شاندار تقریب میں ریان رینلڈز سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے رونقیں بکھیریں جبکہ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی۔

(جاری ہے)

ہدایتکارروب لیٹر مین کی اس فینٹسی فلم کی کہانی ایسے جاسوس پکاچو کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک نوجوان کی مدد کرتے ہوئے اس کے لاپتہ باپ کی تلاش میں مدد کرتا ہے۔میری پیرنٹ اورکیل بوئیٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں پوکیمون کے ڈائیلاگ نامور ہالی ووڈ اداکار ریان رینلڈکی آواز میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں،جسٹس اسمتھ،کیتھرین نیوٹن اورکین واٹینبی سمیت کئی فنکاراہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ڈرامے سے بھرپور یہ فینٹسی اینیمیٹڈ فلم لیجنڈنری انٹرٹینمنٹ اور وانر بروس پکچرز کے بینر تلے 10مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔