چین پاکستانی طلباء کو اسکالرشپ دے رہا ہے، سی پیک نے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے،چینی سفیر

منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے مفید ہے ، سی پیک منصوبوں کوبروقت مکمل کیا جائیگا ، یائو جنگ کا تقریب سے خطاب کچھ عرصہ پہلے سی پیک ایک خواب تھا، روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے نے خطے کے عوام کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے،مشاہد حسین سید

ہفتہ 4 مئی 2019 14:33

چین پاکستانی طلباء کو اسکالرشپ دے رہا ہے، سی پیک نے دوطرفہ تعلقات کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) چینی سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ چین پاکستانی طلباء کو اسکالرشپ دے رہا ہے، سی پیک نے دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دی ہے،منصوبہ دونوں ممالک کے عوام کیلئے مفید ہے ، سی پیک منصوبوں کوبروقت مکمل کیا جائیگا ۔ ہفتہ کو پاکستان میں تعلیم حاصل کرنے والے چینی طلباء کی گریجوایشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہاکہ کچھ عرصہ پہلے سی پیک ایک خواب تھا۔

مشاہد حسین سید نے کہاکہ اب سی پی پیک ہر پاکستان کے دل کا حصہ بن چکا ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی عوام چینی قیادت کے شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے نے خطے کے عوام کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چینی قیادت کت اقدامات نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی قسمت کے خود مالک ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر یائو جنگ نے کہاکہ چینی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

چینی سفیر نے کہاکہ دونوں ممالک کی حکومتوں کے بعد عوامی روابط فروغ پا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت ایک ہزار سے زائد چینی طلبا پاکستان میں پڑھ رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چین بھی پاکستانی طلباء کو اسکالرشپ دے رہا ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک نے تعلقات کو نئی جہت دی ہے۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔ چینی سفیر نے کہاکہ سی پیک دونوں ممالک کے عوام کیلئے مفید ہے۔