صدر آصف علی زرداری نے پیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

ہفتہ 11 مئی 2024 11:36

صدر آصف علی زرداری نے پیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے پیر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

صدر نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 مئی 2024 بروز پیر سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا ہے، صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا موجودہ اجلاس 16ویں قومی اسمبلی کا پانچواں اجلاس ہو گا۔