قندیل بلوچ کیس ،نامزد ملزم ، قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب میں گرفتار کر لیاگیا

میرا بیٹا عارف بے گناہ ہے، مفتی عبدالقوی نے اس قتل میں میرے سارے بیٹوں کو پھنسایا ہے، پولیس حکام

ہفتہ 4 مئی 2019 14:33

قندیل بلوچ کیس ،نامزد ملزم ، قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو انٹرپول کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مئی2019ء) قندیل بلوچ قتل کیس کے ایک اور نامزد ملزم ، قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملتان پولیس کے مطابق انٹرپول کے ذریعے قندیل بلوچ قتل کیس کے نامزد ملزم عارف کو سعودی عرب کے شہر جدہ سے اس کے کفیل کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ۔ملزم عارف پر الزام ہے کہ وہ قتل کے وقت مرکزی ملزم وسیم سے ٹیلی فونک رابطے میں تھا جس کے شواہد وسیم کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ میں ملے تھے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قندیل بلوچ کی والدہ انور بی بی کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا عارف بے گناہ ہے، مفتی عبدالقوی نے اس قتل میں میرے سارے بیٹوں کو پھنسایا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کچھ علم نہیں کہ گرفتاری کے بعد عارف کو کہاں رکھا گیا ہے، عارف کو کچھ بھی ہوا تو اس کی ذمے داری پولیس پر عائد ہو گی۔قندیل کی والدہ نے کہا کہ ہمیں صرف سعودی عرب سے عارف کی گرفتاری کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ماڈل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016ء کی شب ملتان کے علاقے مظفر آباد میں قتل کر دیا گیا تھا۔