Live Updates

عمران خان خود اپنی پارٹی میں انتشاراورمنافرت پھیلاتے ہیں، جاوید ہاشمی

عمران خان نے پارٹی کو تقسیم کیا ہوا ہے، اب پی ٹی آئی کے لوگوں کے جانب اقتدار کیلئے بعض کا مظاہرہ نظرآئے گا، عمران خان کے پاس حکومت سازی کے لئے کوئی ٹیم نہیں تھی۔ ن لیگی رہنماء کا انٹرویو

اتوار 5 مئی 2019 20:45

عمران خان خود اپنی پارٹی میں انتشاراورمنافرت پھیلاتے ہیں، جاوید ہاشمی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2019ء) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان خوداپنی پارٹی میں انتشار اور منافرت پھیلاتے ہیں انہوں نے پارٹی کو تقسیم کیا ہواہے اب پی ٹی آئی کے لوگوں کے جانب اقتدار کے لئے بعض کا مظاہرہ نظرآئے گا عمران خان کے پاس حکومت سازی کے لئے کوئی ٹیم نہیں تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے مجھ سے رابطے کی بات کی فی الحال رہنے دیں اس معاملے پر بعد میں بات ہو گی میں مسلم لیگ ن کا حصہ ہوں مسلم لیگ ن کی نئی ٹیم بہت تجربہ کار ہے اور طویل عرصے سے تنظیمی معاملات میں شامل ہیں یہ اچھا اقدام ہے تنظیم سازی میں تمام لوگوں کو عہدے ملے ہیں حمزہ شہباز جیل کاٹ چکے ہیں اور تجربہ کار ہیں اس لیے اب دیگر لوگوں کو موقع دیا جا رہا ہے مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی سے پارٹی کے بیانیے کو تقویت مل رہی ہے اس سے حیران کن نتائج حاصل ہوں گے جاوید ہاشمی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس کوئی ٹیم نہیں تھی اور میں نے اس حوالے سے عمران خان سے بات بھی کی تھی ان کی حکومت سازی کے حوالے سے تیاری نہیں کی تھی میری خواہش ہے کہ عمران خان 5 سالہ مدت پوری کریں عمران خان نے خود اپنی پارٹی کو تقسیم کیا ہوا ہے اب پارٹی کے رہنماؤں کی جانب سے اقتدار کے لئے بعض کا مظاہرہ نظر ائے گا عمران خان خود اپنی پارٹی میں انتشار اور منافرت پھیلاتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات