نواز شریف کا جیل جانے سے قبل جاتی امراء میں طبی معائنہ

پیر 6 مئی 2019 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا جاتی امراء رائے ونڈ میں طبی معائنہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے 6ہفتوں کی ضمانت کی مدت پوری ہونے کے بعد نواز شریف آج (منگل ) کو دوبارہ جیل منتقل ہو جائیں گے ۔ اسی سلسلے میں گزشتہ روز شریف میڈیکل کی ٹیم جاتی امراء رائیونڈ پہنچی جہاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا ۔ جس کے بعد ٹیم واپس روانہ ہو گئی۔