مسلم،مسیحی تصادم کے بعد سری لنکا کے ایک شہر میں کرفیو نافذ
کولمبو کے شمالی شہر نیگومبو میں حملوں کے بعد تشدد کو بڑھنے سے روکنے کے لیے پابندیاں عائد کی ،پولیس
منگل 7 مئی 2019 00:01
(جاری ہے)
تاہم اس تصادم کے درمیان کوئی ہلاکت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک کا اہم بین الاقوامی ایئرپورٹ اس علاقے میں موجود ہے، تاہم پولیس کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ ٹریفک میں کوئی خلل نہیں ہے۔افسر کا کہنا تھا کہ ایسٹر حملوں کے بعد مسلم اور مسیحی برادری کے درمیان یہ پہلا تصادم تھا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ادھر حکومت کی جانب سے ان خودکش حملوں کا ذمہ دار مقامی عسکریت پسند گروپ کو قرار دیا جارہا، جس نے داعش سے بیعت لی تھی۔اس واقعے کے بعد ملک ایمرجنسی کی حالت میں ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز کو مشتبہ افراد کو طویل عرصے کے لیے حراست میں لینے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں حملوں کے بعد سے اب تک حکومت نے 600 سے زائد غیر ملکیوں کو ملک بدر کیا ہے، جس میں 200 مسلم علما بھی شامل ہیں۔سری لنکا کے داخلی امور کے وزیر وجیرہ ابے وردینا کا کہنا تھا کہ یہ علما قانون طور پر ملک میں داخل ہوئے تھے لیکن حملوں کے بعد سیکیورٹی کریک ڈاؤن کے دوران ان کے ویزے کی مدت سے زیادہ قیام دیکھنے میں ا?یا، جس پر ان پر جرمانے عائد کیے گئے اور انہیں ملک بدر کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں ہم نے ویزا جاری کرنے کے نظام پر نظرثانی کی ہے اور مذہبی تعلیم دینے والوں کے لیے سخت ویزا کی پابندیوں کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ جنہیں باہر نکالا گیا ہے، ان میں سے 200 اسلامی مبلغین ہیں۔تاہم وزیر کی جانب سے ان افراد کی شہریت نہیں بتائی گئی، جنہیں ملک سے نکالا گیا لیکن پولیس کا کہنا تھا کہ حملوں کے بعد سے جن ممالک کے مختلف غیر ملکی ویزا میعاد ختم ہونے کے بعد رہ رہے تھے، ان میں بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ اور پاکستان شامل ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.