Live Updates

چوہدری نثار کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، وزیراعلی پنجاب بنانے کی تیاریاں

پس پردہ معاملات طے کیے جا رہے ہیں، ق لیگ جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو اعتماد میں لے کر حتمی اعلان کیا جائے گا: سینئر صحافی ہارون رشید

muhammad ali محمد علی منگل 7 مئی 2019 23:47

چوہدری نثار کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، وزیراعلی پنجاب بنانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 مئی 2019ء) چوہدری نثار کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، وزیراعلی پنجاب بنانے کی تیاریاں، سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پس پردہ معاملات طے کیے جا رہے ہیں، ق لیگ، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو اعتماد میں لے کر حتمی اعلان کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے مسلسل مختلف خبریں گردش کر رہی ہیں۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ سامنے آئی ہے کہ سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار علی خان حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ فیصلہ بھی کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سینئر صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید کی جانب سے تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کے موجودہ وزیراعلی عثمان بزدار کا جانا یقینی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اس بات کو قبول نہیں کرتے، اپنے فیصلے پر بضد ہیں، تاہم وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار گھر چلے جائیں گے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اگلے وزیراعلی سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہوں گے۔

ہارون رشید کا دعویٰ ہے کہ چوہدری نثار علی خان پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر چکے ہیں، تاہم اس حوالے سے اعلان کرنے کیلئے مناسب وقت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ ہارون رشید کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی تحریک انصاف میں شمولیت اور انہیں وزیراعلی پنجاب بنوانے کیلئے پس پردہ معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے ق لیگ، جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو اعتماد میں لے کر حتمی اعلان کیا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات