شوگر کے مریض روزہ کے دوران جسم میں شوگر کی مقدار کی کمی و بیشی ہونے پر روزہ توڑ دے اور دوائی کا استعمال کریں تاکہ طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے، طبی ماہرین

بدھ 8 مئی 2019 12:22

شوگر کے مریض روزہ کے دوران جسم میں شوگر کی مقدار کی کمی و بیشی ہونے پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) طبی ماہرین نے کہا ہے شوگر کے مریض روزہ کے دوران جسم میں شوگر کی مقدار کی کمی و بیشی ہونے پر روزہ توڑ دے اور دوائی کا استعمال کریں تاکہ طبی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے، بیماری میں رمضان المبارک ختم ہونے پر اپنے روزوں کی قضا کرے۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال کی کلینیکل ڈائزیشن زینب غیور نے شوگر کے مریضوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران خون میں شوگر کی مقدار کو متناسب رکھنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے رمضان کے دوران زیادہ کھانا کھانے سے طبی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں اس سے روزہ رکھنے کے لیے اپنے دعوے کی مقدار اور وقت کے حوالے سے اپنے معالج سے رابطہ کریں ڈاکٹر اسامہ اشتیاق نے کہا کہ شوگر کے مریضوں کے روزہ سے بعض مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوگر کے مریض روزہ رکھنے سے اپنی غذا اور ادویات کے حوالے سے متناسب اقدامات کریں تاکہ روزوں کے دوران ان کی صحت پر مضر اثرات مرتب نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے شوگر کے مریضوں کو چاہیے کہ روزوں کے دوران اپنے معالج کے مشورہ سے اپنی غذا اور ادویات کا چارٹ مرتب کریں۔

متعلقہ عنوان :