پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن بدھ کو بھر پور طریقے سے منایاگیا

بدھ 8 مئی 2019 14:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2019ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیلیسیمیا کا عالمی دن بدھ کو بھر پور طریقے سے منایا گیا۔اس موقع پر حکومت پاکستان ، محکمہ صحت ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ، اینٹی تھیلیسیمیا ایسوسی ایشن ، اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن ، سندس فائونڈیشن ، علی زیب بلڈ ٹرانسفیوژن سنٹر اور بچوں کی صحت کے حوالے سے کام کرنے والی بعض دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام فیصل آباد ڈویژن سمیت مختلف ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز ، ورکشاپس، کانفرنسز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاگیاجبکہ اس موقع پر تھیلیسیمیا کے مرض کے بارے میں آگاہی و شعور پیداکرنے کی غرض سے مختلف بڑے شہروں میں خصوصی واکس بھی منعقد کی گئیں جن میں تھیلیسیمیاکے مرض کی وجوہات ، ابتدائی علامات ، بروقت تشخیص ، علاج معالجہ ، حفاظتی و تدارکی اقدامات اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں لوگوں کو روشناسی فراہم کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تھیلیسیمیاکے مرض کا شکار بچوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے سفارشات بھی مرتب کی گئیں تاکہ بڑھتے ہوئے مرض پر قابو پانا ممکن ہو سکے۔ اس سال تھیلیسیمیا کے عالمی دن کا موضوع " سیو دی ارتھ اینڈ چلڈرنز -" رکھا گیاتھا۔ مذکورہ دن کے سلسلہ میں انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز ز کے زیر اہتمام بھی خصوصی پروگرامات منعقد کئے گئے نیز اس موقع پر الیکٹرانک میڈیا نے خصوصی پروگرامات نشر اور پرنٹ میڈیا نے بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کا اہتما م کیا۔

متعلقہ عنوان :