پنجاب آئی ٹی بورڈ بلوچستان حکومت کو ٹیکنالوجی کی جدید خدمات فراہم کریگا

پی آئی ٹی بی اور سائنس اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 8 مئی 2019 20:06

پنجاب آئی ٹی بورڈ بلوچستان حکومت کو ٹیکنالوجی کی جدید خدمات فراہم کریگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی2019ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اورسائنس اینڈ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان کے مابین گزشتہ روز ایک مفاہمتی یادداشت طے پائی جس کے تحت پی آئی ٹی بی بلوچستان حکومت کوای خدمت مراکز‘ای فائلنگ‘ ہیومن ریسورس انفارمیشن سسٹم اور ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کے جدید نظام سمیت دیگر تکنیکی خدمات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

یادداشت پر سیکرٹری سائنس اینڈ آئی ٹی بلوچستان طارق قمر بلوچ اور چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے دستخط کئے۔ بلوچستان حکومت کے وفد نے ای خدمت مرکز‘ پلان نائن اور دیگر شعبوں کا دورہ بھی کیا۔ چیئر مین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے وفد کو پی آئی ٹی بی کے صحت‘ تعلیم‘ سکیورٹی و دیگر منصوبوں بارے بریفنگ دی۔ سیکرٹری سائنس اینڈ آئی ٹی بلوچستان طارق قمر نے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پی آئی ٹی بی کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ پی آئی ٹی بی بلوچستان میں بھی اپنی تکنیکی خدمات کے ذریعے سرکاری شعبوں کو ٹیکنالوجی سے لیس کرے گا تاکہ وقت اور سرمائے کی بچت کے ساتھ ساتھ کارکردگی بہتر کی جا سکے۔