کوئٹہ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ نے پارٹی کے مرکزی صوبائی اور ضلعی عہدے سے مستعفی ہوگئے

بدھ 8 مئی 2019 23:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ نے پارٹی کے مرکزی صوبائی اور ضلعی عہدے سے مستعفی ہوگئے تاہم وہ عام رکن کی حیثیت سے پارٹی کے ساتھ وابستہ رہیں گے تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکز ی رہنماء ڈاکٹر عنایت اللہ نے پارٹی کے صوبائی صدر پارٹی کے صوبائی صدراصغر خان اچکزئی کے نام ایک خط لکھا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے تمام صوبے اور مرکزی عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں تاہم وہ فخرافغان با چا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کے سیاسی پیروکار کے حیثیت سے پارٹی کے عام رکن کے حیثیت سے پارٹی میں رہے گا ۔