وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کمانڈر کراچی اوروائس ایڈمرل آصف خالق نے کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض سنبھال لئے
ہفتہ 11 مئی 2019 00:00
(جاری ہے)
انہوں نے پی این ایس بہادر ،پی این ایس طارق اور اٹھارویں تباہ کن بحری بیڑے کی کمانڈ کی، وہ پی این ایس بہادر اور پاکستان نیوی وار کالج لاہور کے کمانڈانٹ بھی رہے۔
ان کی ممتاز سٹاف تقرریوں میں نیول ہیڈ کوارٹرز کے اندر ڈائریکٹر نیول آپریشنز، چیف آف دی نیول اسٹاف کے پرنسپل سیکرٹری، ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جینس، ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف )ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن( اور چین میں چیف نیول اوور سیئر کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔ وہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز (ملٹری) اور ستارئہ بسالت جبکہ حکومت فرانس کی طرف سے شیولئیر (نائٹ) تمغے سے نوازا جا چکا ہے۔ کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے ایڈمرل کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض ادا کر رہے تھے۔ اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مزار قائد کا دورہ کیا، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وائس ایڈمرل آصف خالق 1983ء میں پاک بحریہ سے وابستہ ہوئے، وہ اسٹاف تقرریوں کے وسیع تجربے کی بنیاد پر ممتاز کیرئیر کے مالک رہے۔ ان کی نمایاں تقرریوں میں کمانڈنگ آفیسر پی این ایس بابر، پی این ایس خیبر، کمانڈانٹ پی این ایس بہادر، ڈائریکٹر جنرل نیول انٹیلی جینس اور اٹھارویں تباہ کن بحری بیڑے کی کمانڈ بھی شامل ہے۔ وہ کمانڈر ٹاسک فورس 150 کے سربراہ بھی رہے۔ ان کی نمایاں اسٹاف تقرریاںنیول ھیڈ کوارٹرز میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیول وار فیئر اینڈ آپریشنل پلانز، اسسٹنٹ چیف آف نیول اسٹاف (ُپلانز)، پرنسپل سیکرٹری چیف آف دی نیول اسٹاف اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (ایڈمن) شامل ہیں۔ انہوں نے پیرس میں پاکستان کے بری اور بحری اتاشی کے فرائض بھی سر انجام دئیے۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہیں حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز (ملٹری) اور حکومت فرانس کی طرف سے نیشنل آرڈر آف میرٹ سے بھی نوازا گیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ کے فرائض سنبھالنے سے پہلے وہ کمانڈر کراچی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ تبدیلی کمانڈ کے دوران دونوں ایڈمرلز کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا اور ان کی یونٹس کے کمانڈنگ آفیسرز سے تعارف بھی کرایا گیا۔ تقاریب میں پاکستان بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز سیلرز اور سویلینز کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.