پاکستانی نژاد مئیر لندن صادق خان کو دہشت گردی کے حملے میں نشانہ بنائے جانے کی دھمکی

آن لائن دھمکی ملنے کے بعد صادق خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 11 مئی 2019 18:06

پاکستانی نژاد مئیر لندن صادق خان کو دہشت گردی کے حملے میں نشانہ بنائے ..
لندن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11مئی2019ء) پاکستانی نژاد مئیر لندن صادق خان کو دہشت گردی کے حملے میں نشانہ بنائے جانے کی دھمکیاں ۔صادق خان نے ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کمیونیٹیز کو تقسیم کرنے کے لیے دہشت گرد حملہ بھی کر سکتے ہیں۔ صادق خان کو یہ دھمکیاں آن لائن ملی ہیں جس کے بعد ان کی حفاظت کے لیے پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد مئیر لندن صادق خان کو 2016 میں ریفرنڈم کرانے کے بعد ملنے والی دھمکیوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

صادق خان کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹس کے ذریعے ابھی تک 237 دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں جن کے 17 کیسز پولیس کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔ برطانوی لیبر پارٹی کے سیاستدان ہیں۔ ان کا پیشہ وکالت ہے۔ انہیں لندن کے پہلے مسلمان میئر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

(جاری ہے)

صادق خان ایک غریب برطانوی-پاکستانی خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک بس ڈرائیور تھے۔ ان کے اجداد تقسیم ہند کے دوران بھارت سے پاکستان منتقل ہوئے پھر لندن چلے گئے اور وہاں قیام پزیر ہوئے۔

صادق خان برطانوی پارلیمان میں ٹوٹنگ علاقے کی نمائندگی کر رہے ہیں۔برطانوی تاریخ میں پہلی بار دارالحکومت لندن کے مسلمان میئر منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان صادق خان کو برطانیہ کی سب سے با اثر ترین ایشیائی شخصیت ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔