Live Updates

تمام چھوٹ ختم، میٹرو بس کے کرایے میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا

وزیر اعظم نے دورہ لاہور کے دوران میٹرو بس سروس کیلئے دی جانے والی سبسڈی میں کمی کی تجویز کی حمایت کردی، 12 ارب روپے کی سبسڈی میں کمی کی جائے گی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 11 مئی 2019 22:40

تمام چھوٹ ختم، میٹرو بس کے کرایے میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی2019ء) تمام چھوٹ ختم، میٹرو بس کے کرایے میں اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا، وزیر اعظم نے دورہ لاہور کے دوران میٹرو بس سروس کیلئے دی جانے والی سبسڈی میں کمی کی تجویز کی حمایت کردی، 12 ارب روپے کی سبسڈی میں کمی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ میں فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے میٹرو بس کرایوں میں اضافے کا اصول فیصلہ کر لیا ہے۔

پنجاب حکومت اس وقت 3 میٹرو بس منصوبوں کو سالانہ کل 12 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہیں۔ پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی میٹرو بس منصوبے کیلئے سالانہ 12 ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے۔ پنجاب حکومت کی سبسڈی کے باعث مسافروں کو میٹرو بس پر سفر کیلئے صرف 20 روپے کا کرایہ ادا کرنا ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اب خراب مالی حالات کے باعث پنجاب حکومت نے پنجاب حکومت نے میٹرو بس کرایوں میں اضافے کا اصول فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب حکومت نے ہفتے کے روز دورہ لاہور کے دوران وزیراعظم عمران خان کے سامنے تجویز بھی پیش کی۔ وزیر اعظم نے دورہ لاہور کے دوران میٹرو بس سروس کیلئے دی جانے والی سبسڈی میں کمی کی تجویز کی حمایت کی۔ وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ترقیاتی منصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کرنے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس مالی وسائل محدود ہوتے ہیں ، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے مختلف ماڈلز کو لاگو کیا جائے تاکہ حکومت پر بوجھ کم پڑے،ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے اور اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صرف میٹرو بس پر 12ارب روپے کی سبسڈی دی جارہی ہے،یہ پیسہ صحت اور تعلیم کے لئے مختص کیا جا سکتا تھا۔ہر ترقیاتی منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہونا چاہیے اور اسکی مدت تکمیل اور فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات