وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی رہائش گاہ آمد،والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت

پیر 13 مئی 2019 19:12

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار رچنا بلاک، علامہ اقبال ٹائون میں صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں محمود الرشید کی رہائش گاہ پر گئے۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے والدہ کے انتقال پر میاں محمودالرشید سے دکھ او رافسوس کا اظہارکیا ۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے میاں محمود الرشیداورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعلیٰ نے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ئے مغفرت بھی کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ آپ کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔