مٹ ویلش اداکارہ ایزلا فشر کے ہمراہ کامیڈی فلم’’ان پلگنگ‘‘ میں دکھائی دیں گے

منگل 14 مئی 2019 11:46

مٹ ویلش اداکارہ ایزلا فشر کے ہمراہ کامیڈی فلم’’ان پلگنگ‘‘ میں دکھائی ..
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) امریکی اداکارمٹ ویلش آسٹریلوی نژاد برطانوی اداکارہ ایزلا فیشر کے ہمراہ کامیڈی فلم’’ان پلگنگ‘‘ میں دکھائی دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی فلم اڈیٹر ڈیبرا نیل فیشر کی ہدایت کاری میں بننے والی مزاحیہ فلم ’’ان پلگنگ‘‘ کی کہانی بریڈ مورس نے لکھی ہے ،جس میں ایک شادی شدہ جوڑا اپنی شادی کو بچانے کے لئے ایک دور افتادہ گائوں کا رخ کرتا ہے اور وہاں چھٹیاں گزارتا ہے ،کیونکہ ان کا خیال ہوتا ہے کہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا سے دوری ہی ان کی شادی کو بچا سکتی ہے۔