فلم ’’دُرج ‘‘کوپاکستان میں ڈسٹیبوٹرز نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا

بدھ 15 مئی 2019 13:14

فلم ’’دُرج ‘‘کوپاکستان میں ڈسٹیبوٹرز نہ ملنے پر  مشکلات کا سامنا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2019ء) پاکستانی اداکار و ہدایت کار شمعون عباسی کی فلم ’’دُرج ‘‘کوپاکستان میں ڈسٹیبوٹرز نہ ملنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’دُرج ‘‘ رواں سال 11اکتوبر کو برطانیہ، امریکا، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، کویت، بحرین عمان اور قطر سمیت دیگر متعدد ممالک میں ریلیز کی جائے گی لیکن پاکستان میں ڈسٹیبوٹرز نہ ملنے کی وجہ سے نمائش کے لئے پیش نہیں کی جائے گی۔ فلم میں شمعون عباسی نہ صرف اداکاری کر رہے ہیں بلکہ اس کی کہانی اور ہدایت کاری بھی انہوں نے دی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ شیری شاہ، مائرہ خان، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔