ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات ، کھیلو کے فروغ کیلئے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال

گلگت بلتستان کو پاکستان اولمپکس میں نمائندگی دی جا نی چاہیے، گور نر راجہ جلال حسین مکپون مطالبہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے توسط سے گلگت بلتستان میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی، وفاقی وزیر کی یقین دہانی

بدھ 15 مئی 2019 15:37

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گورنر گلگت بلتستان کی ملاقات ، کھیلو کے فروغ کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مکپون نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت کھیلوں اور سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ گور نر گلگت بلتستان نے کہاکہ سپورٹس کے حوالے سے گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہاکہ ہمارے بچوں نے محدود وسائل اور مواقعوں کے باوجود بین الاقوامی ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان کو پاکستان اولمپکس میں نمائندگی دی جا نی چاہیے۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاکہ کھیلوں کے کلچر کا فروغ حکومتی ترجیحات میں شامل ہے،پاکستان سپورٹس بورڈ کے توسط سے گلگت بلتستان میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سیاحت کے حوالے سے گلگت بلتستان میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ بلاشبہ گلگت بلتستان اور وہاں کے عوام، پاکستان کیلئے سرمایہ ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کے گلگت بلتستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ پولو کے کھلاڑیوں کو اسلام آباد مدعو کیا جائے اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو گلگت بلتستان لے جایا جائے ۔ گورنر گلگت بلتستان نے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدا کو گلگت بلتستان کے دورہ کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی۔