ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگرکی مقدار کم کرنے کیلئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے،رحکیم میاں لیاقت احمدعلی

جمعرات 16 مئی 2019 14:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2019ء) ذیابیطس کے مریضوں کے لئے خون سے شوگر کی مقدار کم کرنے اور وزن کوکنٹرول کرنے کے لئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے جبکہ کم نشاستے والی غذائیں اور لحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارفاضل طب الجراحت‘فزیشن آف ہربل میڈیسن قصورحکیم میاں لیاقت احمدعلی نے’’اے پی پی‘ ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ خون میں شوگرکی مقدارکم کرنے کے لئے اپنے طرززندگی میں تبدیلی لاتے ہوئے وزن کم کرنے کی کوشش کرنی چاہئیے‘ذیابیطس کے مریضوں کیلئے خون سے شوگرکی مقدار کم کرنے اور وزن کوکنٹرول کرنے کے لئے زیتون کا تیل انتہائی موثر ہے جبکہ کم نشاستے والی غذائیں اور لحمیات کی زیادتی کے اثرات بھی اس سے کنٹرول کئے جاسکتے ہیں ‘زیتون کے تیل کا استعمال شوگراور وزن کنٹرول کرنے میں معاون ہے۔

متعلقہ عنوان :