اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت

اسحاق ڈار کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب تفتیشی افسر سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا

جمعرات 16 مئی 2019 16:55

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے معاملے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹ منجمد کرنے کے معاملے میں اہم پیش رفت،احتساب عدالت کے فیصلے کیخلاف اسحاق ڈار کی درخواست پراسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب تفتیشی افسر سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویڑن بنچ نے سماعت کی۔عدالت نے ہجویری ٹرسٹ کے وکیل قاضی مصباح کی تیاری کے لیے وقت مانگنے کی استدعا منظور کر لی ۔احتساب عدالت نے عدم پیشی پر اسحاق ڈار کے ہجویری ٹرسٹ کے اکاؤنٹ منجمد کر دئیے تھے۔ کیس کی سماعت 26جون تک ملتوی کر دی گئی ۔