وزیر تعلیم مراد راس کا گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے واضح اعلان

گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے ہوں گی، جون سے قبل چھٹیاں ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 17 مئی 2019 12:46

وزیر تعلیم مراد راس کا گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے واضح اعلان
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 مئی 2019ء)   تعلمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے مخلتف خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم اب وزیر تعلیم مراد راس کا گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے واضح اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر سکول ایجوکشن مراد راس کا کہنا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون سے ہوں گی، جون سے قبل چھٹیاں ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

اس سے قبل بھی محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا، وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جون تا 14اگست 2019ء کی جائیں گی، چھٹیوں کے شیڈول میں کسی بھی وقت تبدیلی بھی کی جاسکتی ہے۔وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلا ن کے سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کی تمام امیدیں ختم کردی ہیں کہ چھٹیاں مئی کے وسط یا آخر میں کردی جائیں گی۔

(جاری ہے)

 
 ۔ دوسری جانب آئی ٹی ٹیچرکاشف شہزاد چودھری نے وزیرتعلیم کے ٹویٹ پر اپنے ردعمل میں کہا تھا کہ میں بطور سیکرٹری جنرل مرکزیہ پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب اور صوبائی صدر پنجاب گورنمنٹ سکولز ایوسی ایشن آف کمپیوٹر ٹیچرز (پیکٹ)، پنجاب اس بات کی سختی سے تردید کرتا ہوں کہ پنجاب کے ساڑھے چار لاکھ اساتذہ کرام آپ سے چھٹیوں کی بھیک مانگ رہے ہیں،اساتذہ اپنے فرائض سے بہت اچھی طرح آگاہ ہیں اور اور ان کو اپنے طلبا کی آپ سے ذیادہ فکر ہے۔

سکولوں میں اساتذہ کرام ہی عملی طور پر طلباء کا خیال رکھتے ہیں۔ چند شر پسند لوگ جو گھروں میں اپنے والدین کی بھی عزت نہیں کرتے، معاشرے میں ان کی اپنی بھی کوئی عزت نہیں ہے اور ایسے جھوٹے لوگوں کی قسمت میں صرف ذلت ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے ٹویٹ اور پیغامات پڑھ کر آپ ہر دوسرے روز اساتذہ پنجاب کے لئے توہین امیز ٹویٹ چلاتے ہیں جو قابل مزمت اور ناقابل برداشت ہیں۔ میں کاشف شہزاد چودھری اساتذہ کے نمائندہ ہونے کے ناطے مطالبہ کرتا ہوں کہ اساتذہ کے لئے اس طرح کا توہین آمیز رویہ بند کیا جائے اور ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ اساتذہ کو کسی قسم کی اضافی چھٹیاں نہیں چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :