ڈالر بڑھنے سے درآمدی صنعتی خام مال مہنگا اور صنعتکار پریشان اور ملک میں ہوشربا مہنگائی بڑھے گی‘میاں خرم الیاس

حکومت آئی ایم ایف کے مطالبہ پر ڈالر کی بے لگام پرواز کو لگام دے ‘چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن

جمعہ 17 مئی 2019 13:24

ڈالر بڑھنے سے درآمدی صنعتی خام مال مہنگا اور صنعتکار پریشان اور ملک ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے روپے کے مقابلہ میں ڈالر کی قیمت میں 10 روپے سے زائد تک اضافہ اور ڈالر کی مسلسل بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہے ،اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور اسکی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے سے ملکی معیشت دبائو کا شکار ہے نیز ڈالر کی قیمت بڑھنے سے حکومتی قرضوں میں بھی اربوں روپے کا اضافہ ہو رہا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت ڈالر کی بے لگام پرواز کو لگام دے کیونکہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے صنعتی خام مال مہنگا اور صنعتکار پریشان اور ملک میں ہوشربا مہنگائی بڑھے گی انہوںنے کہا کہ بیرون ممالک سے خام مال کی قیمت میں اضافہ پیداواری لاگت میں اضافہ اور مہنگی اشیاء کے باعث برآمدات میں کمی واقع ہوگی۔

میاں خرم الیاس نے کہا کہ روپیہ کی قدر میں کمی اور تونائی بحران کے باعث صنعتی پیداوار بری طرح متاثر ہورہی ہے اور پاکستان عالمی مارکیٹ سے تیزی سے باہر ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے ملک پر بیرونی قرضوں میںبھی اضافہ ہورہا ہے اس لیے روپے کی قدر کو بہتر کو مستحکم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔اور حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرے ۔