اٹلی اور مالی میں تیز بارشوں نے تباہی مچا دی،15افرادہلاک

ٹیکساس میں پانی کے تیز بہاو سے ڈیم کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعہ 17 مئی 2019 17:40

ٹیکساس /بماکو /روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) یورپی ملک اٹلی اور افریقی ملک مالی میں تیز بارشوں نے تباہی مچا دی، مالی میں مختلف حادثات میں 15 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی ریاست ٹیکساس میں پانی کے تیز بہاو سے ڈیم کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹلی کے علاقے لیوینیو میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے علاقے کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

دوسری جانب افریقی ملک مالی کے دارالحکومت بماکو میں بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ، جبکہ شہر کے کئی علاقے اب بھی زیر آب آگئے ۔امریکی ریاست ٹیکساس میں پانی کے تیز بہاو سے ڈیم کا ایک حصہ ٹوٹ گیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔