رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع پر سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے

جمعہ 17 مئی 2019 18:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2019ء) رمضان المبارک کے دوسرے جمعتہ المبارک کے موقع پر سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے سکھرشہر کی مختلف چھوٹی بڑی مساجدوں ،امام بارگاہوں میں پولیس و رینجرز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے مساجد اور امام بارگاہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے آنے والوں کی جامعہ تلاشی لی گئی جبکہ مساجد اور امام بارگاہوں میں علماء کرام نے رمضان المبارک اور روزے یکی اہمیت پر بیان فرماتے ہوئے ملکی سلامتی و خوشحالی کے خصوصی دعائیں مانگی گئی ۔