دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری

ہفتہ 18 مئی 2019 14:43

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کی رپورٹ جاری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 59700کیوسک اور اخرج 60000کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد66300 کیوسک اور اخراج66300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد46700کیوسک اور اخراج52000کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد27300 کیوسک اور اخراج 4000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

جناح بیراج میں آمد106600 کیوسک اور اخراج 100600کیوسک،چشمہ میں آمد107600 کیوسک اور اخراج 110000کیوسک، تونسہ میں آمد85400 کیوسک اور اخراج74000 کیوسک، پنجند میں آمد19900 کیوسک اور اخراج 7900 کیوسک،گدو میں آمد 61800کیوسک اور اخراج 55900 کیوسک، سکھر میں آمد51300 کیوسک اور اخراج22000 کیوسک اور کوٹری بیراج میں آمد13100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1407.42 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.234 ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1155.65 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.012 ملین ایکڑ فٹ۔ چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.066ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل ہفتہ کی صبح 6 بجے کی ہے۔