میٹرومنصوبے میں نقائص دورکرنے کی ہدایت،انسپکشن ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں
ہفتہ 18 مئی 2019 18:05
(جاری ہے)
اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا ۔ کہ تمام میٹرو روٹ کی پلر ٹو پلر انسپکشن کی جائے۔ تمام موجود اور متوقع نقائص کو دور کیا جائے۔
میٹرو روٹ کے تمام مجموعی طور پر 5 حصوں کی ٹیکنیکل چیکنگ کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے۔ اور ایک مستقل میکنزم بنایا جائے ۔انہوں نے ہدایت کی کہ میٹرو روٹ کی مستقل ٹیکنیکل انسپکشن ے لئے ایک سپر وائزری ٹیم تشکیل دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا ۔ کہ چیکنگ کا ایسا معیار بنایا جائے کہ اگر کوئی مسئلہ پیدا ہو تا ہے تو اس کو حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے کہا کہ میٹرو روٹ پر کام کرنے والی تمام فرم ملکی سطح پر مشہور اور نامور ہیں۔ اگر ایم ٖڈی اے ان کے خلاف ایکشن لے گا ۔ تو ان فرموں کے لئے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے حکم دیا کہ آئندہ ہر مہنے ملتان میٹرو روٹ کے بارے میں باقاعدہ اجلاس ہوا کرے گا۔ اس کے لئے TOR اور SOP تیار کئے جائیں۔ جس پر سختی سے عمل درآمد ہوگا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ میٹرو روٹ کے تمام معاملات کی نگرانی کی ذمہ داری ڈائریکٹر انجینئرنگ خود کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے اس بات پر زار دیا کہ تمام کنٹریکٹر اور ایم ڈی اے حکام آپس میں کو آرڈینشن کو بہتر بنائیں۔ تاکہ مسائل کو حل کیا جا سکے ۔ اجلاس میں میٹرو روٹ کے علاوہ میٹرو ڈپو ،آفس اور ورکشاپ سے متعلقہ تمام امور اور مسائل پر بھی بحث کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.