راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بڑی کارروائی ،لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

ہفتہ 18 مئی 2019 20:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کے دور ان لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

(جاری ہے)

تھانہ نصیر آباد پولیس نے فتح جنگ روڈ پر گاڑی کو روک کر چیک کیا، گاڑی میں سوار اسمگلروں کے قبضے سے 7 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق دوسری کارروائی میں ملزم علی حسنین سے 1 کلو 500 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ، ایس ایچ او نصیر آباد کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔