iدریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے 6 افراد جاں بحق 5 لاپتہ

اتوار 19 مئی 2019 00:10

! حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) دریائے سندھ میں مٹیاری کے قریب کشتی الٹنے سے چھ افراد جاں بحق اور پانچ لاپتہ ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد میں چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹیکمشنر جامشورو فریدالدین مصطفی نے واقعہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور پاک نیوی سے بھی مدد طلب کی گئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کشتی مٹیاری سے دریا پار کرکے جامشورو کی طرف جارہی تھی کہ بارش اور تیز آندھی کے باعث توازن بگڑ گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں بچوں سمیت 11 افراد سوار تھے جن میں سے چھ کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔