راولپنڈی میں جدید وہیکل انسپیکشن سرٹیفکیشن سٹیشن (آج)سے فعال ہو گا
فی وہیکل انسپکیشن فیس 1080روپے ، ڈلیوری وین ، کیب ،رکشاء اور موٹر سائیکل رکشاء کی انسپکیشن فیس 720روپے ہو گی
اتوار 19 مئی 2019 17:30
(جاری ہے)
ذرائع نے سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایاکہ اوپس نامی نجی سویڈش فرم پنجاب بھر کے تمام 36اضلاع میں 39 جدید وہیکل انسپیکشن سرٹیفکیشن سٹیشن (VICS)قائم کرنے شروع کر دیئے ہیں جہاں پر کمرشل مال بردار اور مسافر گاڑیوں کی فٹنس جدید ترین اصولوں کی روشنی میں اعلیٰ ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی اور صرف مطلوبہ معیار کی حامل گاڑیوں کو فٹنس سرٹفکیٹ فراہم کیاجائے گا ۔
اس ضمن میں سرکاری خبر رساں ایجنسی کو دستیاب معلومات کے مطابق گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیشن کے جدید نظام کے اطلاق کے لیے پنجاب کے 13اضلاع ساہیوال ،منڈی بھائوالدین ،حافظ آباد ،رحیم یار خان ،لاہور (ملتان روڈ )،میانوالی ،ڈیرہ غازی خان ،راولپنڈی ،لیہ ،مظفر گڑھ ،ننکانہ صاحب ،لودھراں ،سرگودھا اور گوجرانوالہ میں جدید ورکشاپس کی تکمیل کے بعد انہیں فعال کر دیا گیا ہے اور اوپس نامی نجی کمپنی کو ان ورکشاپس میں گاڑیاں کی انسپیکشن سرٹیفکیشن کا مجاز بنا دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ان اضلاع کے موٹر وہیکل ایگزامینر دفاتر کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری مراسلے کے ذریعے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان اضلاع میں وہیکل سرٹفکیششن فی الفور روک دیں اور گاڑیوں کو صرف متعلقہ اوپس ورکشاپ میں بھیجاجائے اور جدید ورکشاپس میں بھجوائی جانے والی گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ سیکرٹری پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو بھجوایا جائے ۔اس حوالے سے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ 1080روپے فی وہیکل انسپکیشن فیس وصول کرے گا جبکہ ڈلیوری وین ، کیب ،رکشاء اور موٹر سائیکل رکشاء کی انسپکیشن فیس 720روپے وصول کی جائے گی۔وہیکل انسپکشن فیس شیڈول کے مطابق تجدید سرٹفیکیٹ کی مد میں ایچ ٹی وی سے 540روپے جبکہ ایل ٹی وی سے 450روپے ششماہی فیس وصول کی جائے گی ۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام نے خبردار کیاکہ حادثات کی شرح میں کمی اور روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ وہیکل کو بغیر مصدقہ فٹنس سرٹفیکیٹ کے سڑک پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ایک سوال کے جواب میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ چھوٹی گاڑیوں کو انسپکشن سرٹفیکیٹ کی فراہمی کے لیے شہر میں ایک اور وہیکل انسپکشن سٹیشن بھی قائم کیاجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.