ڈیرہ اللہ یار ،سلنڈرپھٹنے کے واقعات کے بعد شہریوں نے سی این جی وینوں پر سفر کرنے سے گریز کردیا

اتوار 19 مئی 2019 18:30

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2019ء) ڈیرہ اللہ یار میں مسافر وینوں میں نصب سی این جی سلینڈر کسی بم سے کم نہیں سلینڈر پھٹنے کے واقعات کے بعد شہریوں نے سی این جی وینوں پر سفر کرنے سے گریز کردیا جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال سی این جی پر چلنے والی وینوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں سی این جی پر چلنے والی مسافر وینوں میں سلینڈر دھماکوں کے بعد ڈیرہ اللہ یار کے شہریوں نے سی این جی وینوں پر سفر کرنا چھوڑ دیا ہے تاہم ڈیرہ اللہ یار سے جیکب آباد اوستہ محمد ڈیرہ مراد جمالی صحبت پور حمید آباد مانجھی پور ودیگر روٹس پر چلنے والی وینوں میں سی این جی سلینڈر نصب ہیں جن کے خلاف تاحال کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی عرصہ دراز سے وینوں میں نصب سی این جی سلینڈرز کی مرمت اور چیکنگ نہیں کروائی جارہی سی این جی پر چلنے والی وینوں کے مالکان نے بچت کے لیے وینوں میں پرانے سی این جی سلینڈرز نصب کروائے ہوئے ہیں جو کسی بھی وقت بہت بڑے حادثے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں ڈیرہ اللہ یار عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر عمر خان جمالی اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغا شیر زمان پٹھان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر سی این جی پر چلنے والی وینوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر سی این جی سلینڈرز ہٹائے جائیں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :