اسلام آباد، ماڈل سکول و کالجز اساتذہ کی عدم توجہی اور تعلیم کا فقدان ، ایوننگ شفٹ کے طلباء مایوسی اور ذہنی دبائو کا شکار ہونے لگے

۵ایوننگ شفٹ میں ڈؑسپلن کا فقدان ، کئی کلاسز میں حاضری بھی نہیں لی جاتی ،اساتذہ غیر اخلاقی گفتگو کرتے ہیں

اتوار 19 مئی 2019 21:15

- اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) وفاقی دارلحکومت کے ماڈل سکول اور کالجز میں زیر تعلیم ایوننگ شفٹ کے طلباء اساتذہ کی عدم توجہی اور تعلیم کے فقدان کی وجہ سے مایوسی اور ذہنی دبائو کا شکار ہونے لگے ہیں ،ایوننگ شفٹ میں ڈؑسپلن کا فقدان ہوتا ہے کئی کلاسز میں حاضری بھی نہیں لی جاتی ہے، اساتذہ کی جانب سے کلاس رومز میں طلباء کے ساتھ غیر اخلاقی گفتگو کی جاتی ہے ،ایوننگ شفٹ کا دورانیہ کم ہونے کی وجہ سے طلباء کو فری اور گیم پیریڈ کا موقع بھی نہیں ملتا ہے ،موجودہ صورتحال کی وجہ سے طلباء نے اپنے بچوں کو ایوننگ شفٹ سے نکالنے پر سوچنا شروع کردیا ہے ۔

وفاقی دارلحکومت کے سرکاری سکولوں میں شروع کی جانے والی ایوننگ شفٹ طلباء کے لئے وقت کا زیاں بننے لگا ہے دوپہر12بجے کے بعد سکولوں کا عملہ تھکا ہارا ہونے کی وجہ سے طلباء کو توجہ نہیں دیتا ہے کلاس رومز میں ڈسپلن کا فقدان ہوتا ہے کئی کلاسز میں حاضری تک نہیں لی جاتی ہے کلاس رومز میں بعض اساتذہ کی جانب سے طلباء کو غیر اخلاقی ناموں سے پکارا جاتا ہے ایوننگ شفٹ کا دورانیہ کم ہونے کی وجہ سے طلباء کیلئے کھیل کود کا موقع بھی نہیں ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی فری پیریڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو زنگ لگ رہا ہے اور دیگر سکولوں سے آنے والے طلباء شدید مایوسی کا شکار ہونے لگے ہیں طلباء کے والدین نے وفاقی وزیر فیڈرل ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ماڈل سکول اور کالجز میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ۔

(جاری ہے)

۔۔۔اعجاز خان 19-05-19/--49 #h# {سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے پر (ن) لیگ کا اظہار افسوس #/h# ~ لاہور(آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سمندر سے تیل و گیس کے ذخائر نہ ملنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے سمندر سے تیل کے ذخائر نہ ملنے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ انہیں اور مسلم لیگ (ن) کو دلی رنج اور افسوس ہوا کہ تیل کا ذخیرہ نہیں مل سکا کیونکہ پاکستان کی معیشت، روزگار اور اچھے مستقبل کے خواب اس منصوبے سے جڑے تھے اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے دور میں ملک وقوم کے روشن مستقبل کے لئے یہ منصوبہ شروع کیا تھا۔

نواز شریف نے جس منصوبے پہ ہاتھ رکھا، اللہ تعالیٰ کی برکت سے پورا ہوا، کیونکہ وہ سچ بولتے ہیں اور نیت صاف ہے جبکہ عمران صاحب ملک وقوم کے لئے بری خبر ہیں کیونکہ جب سے ان کے آنے کی خبر آئی ہے ملک کے لئے کوئی اچھی خبر نہیں آئی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے وزیراعظم کو مشورہ دیا کہ عمران صاحب جھوٹ بولنا، تہمت اور بہتان لگانا چھوڑ دیں ملک کی آدھی مشکلات کم ہو جائیں گی، جھوٹ بولنے والے کو اللہ تعالی کبھی کامیابی نہیں دیتا کیونکہ اللہ تعالی جھوٹ کو پسند نہیں کرتا اسی لئے عمران صاحب آپ کے جھوٹ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور جھوٹ سے ملک پر مسلط ہونے والے جھوٹوں کے آنے سے ملک سے برکت اٹھ گئی ہے۔