Live Updates

مریم نواز کی سیاست میں متحرک ہونے پر سیاسی جماعتوں کی صف میں لرزہ طاری ہو گیا ، ملک سیف الملوک

اتوار 19 مئی 2019 21:15

kلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے مرکزی رہنما و ایم پی اے ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ آج ایک بہادر اور نڈر باپ کی بہادر بیٹی محترمہ مریم نواز صاحبہ کے سیاست میں متحرک ہونے کی خبروں سے ہی مخالف سیاسی جماعتون کی صف میں لرزہ طاری ہو گیا ہے محترمہ مریم نواز آج پیر سے اپنی سیاست کا دوبارہ آغاز کریں گی وہ قوم کے لئے روشنی کی ایک بڑی امید اور کرن ہیں قوم کوان سے بہت سی توقعات وابستہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہناتھا کہ موجودہ حکومت یہ دعوے تو بہت کرتی ہے کہ وہ عوام کی بہتری کے لئے ماضی کی نسبت سے زیادہ کام کر رہی ہے لیکن زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں کیونکہ چند دن کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جاتا ہے جو تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو پر لگا دیتا ہے عوام اس پر احتجاج کر کے ابھی بیٹھے نہیں ہوتے کہ ڈالر اڑان پکڑ لیتا ہے عوام جب اس پر بات کرتے ہیں تو اسی اثناء میں حکومت مزید دیگر چیزوں پر بھی ٹیکس عائد کر دیتی ہے اس حکومت کی وہ کامیاب معاشی ٹیمیں اب کہاں چلی گئی ہیں جن کے بارے میں پی ٹی آئی والے روز باتیں کرتے ہوئے سانس بھی نہیں لیا کرتے تھے آج حکومت میں آنے کے بعد ان کے ہاتھ پائوں کیوں پھول گئے ہیں کیوں یہ لوگ اب عوام کو ریلیف دینے سے بھاگ رہے ہیں ۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات