اسلام آباد، زرداری ہاؤس میں افطار ڈنر کے بعد پریس کانفرنس ہال میں آویزاں تصاویر کی ترتیب میں اچانک تبدیلی

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر ہٹا کر محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر آویزاں کی گئیں

اتوار 19 مئی 2019 23:40

اسلام آباد، زرداری ہاؤس میں افطار ڈنر کے بعد پریس کانفرنس ہال میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2019ء) زرداری ہاؤس میں اپوزیشن کے افطار ڈنر کے بعد پریس کانفرنس ہال میں آویزاں تصاویر کی ترتیب میں اچانک تبدیلی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تصاویر ہٹا کر محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر آویزاں کی گئیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتور کے روز بلاول بھٹو زرداری کے افطار ڈنر کے بعد ہونے والی اپوزیشن رہنماؤں کی پریس کانفرنس کے لئے ہال میں آویزاں تصاویر کی ترتیب میں تبدیلی کی گئی تبدیلی مبینہ طور پر ہفتے کی شب عمل میں لائی گئی، اس سے قبل سابق صدر آصف زرداری ، بلاول بھٹو زرداری اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی تصاویر آویزاں تھیں جبکہ بعد میں وہاں سے بلاول بھٹو زرداری ، اور آصف زرداری کی تصاویر ہٹا کر محترمہ بے نظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو کی تصاویر لگا دی گئں