فلم’’بک سمارٹ‘‘ 24مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

پیر 20 مئی 2019 13:51

فلم’’بک سمارٹ‘‘ 24مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
لا س اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ہالی وڈ کامیڈی فلم’’بک سمارٹ‘‘ 24مئی کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کامیڈی فلم ’’بک سمارٹ‘‘ کا دو روز قبل آخری ٹریلر جاری کیا گیا،فلم 24 مئی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

فلم کی کہانی دو ایسی سہیلیوں پر مبنی ہے جنہیں اچانک یہ خیال آتا ہے کہ انہوں نے اپنی کم عمری کے دور میںفن و تفریح کے سنہری مواقع کھودیئے تھے ،پھر وہ جوکام وہ گزرے لمحات میں نہیں کر سکیں وہ ایک رات میں کرنے کا فیصلہ کرتی ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں کیٹلین ڈیور،بینی فیلڈسٹین ،جیسکا ویلیمز،ول فورٹ ،لیسا کڈرو اور جیسن سوڈیکس شامل ہیں،فلم کے ہدایت کاراولیویا وائلڈ ہیں۔

متعلقہ عنوان :