حوثیوں باغیوں کی مکہ اور جدہ کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام

سعودی ایئر ڈیفنس فورس نے دونوں میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا ہی میں تباہ کر دیئے

پیر 20 مئی 2019 15:11

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورس نے پیر کو دو بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کرکے مکہ المکرمہ اور جدہ شہروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ایک میزائل کو سعودی شہر طائف کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا، میزائل کا ہدف مکہ المکرمہ تھا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دوسرا میزائل جدہ کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے مطابق سعودی ایئر ڈیفنس سسٹمز نے دونوں بیسلٹک میزائل مار گرائے۔واضح رہے کہ یمن میں سرگرم حوثیوں نے پہلی مرتبہ مکہ المکرمہ کو نشانہ بنانے کی جسارت نہیں کی۔ اس سے قبل جولائی 2017 کو بھی ایسی ناپاک جسارت کی گئی تھی، تاہم وہ بھی ناکام بنا دی گئی تھی۔