یورپی موسیقی میلے ’یورو ویژن‘ میں آئیس لینڈ کی ٹیم نے فلسطینی پرچم لہرا دیا،یورپی فنکار اور صہیونی انتظامیہ حیران

پیر 20 مئی 2019 16:45

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں منعقدہ یورپی موسیقی میلے ’یورو ویژن‘ میں آئیس لینڈ کی ٹیم نے حیران کن طور پر فلسطینی پرچم لہرا کر یورپی فن کاروں اور صہیونی انتظامیہ کو بھی حیران کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق موسیقی میلے میں آئیس لینڈ کی ٹیم کا فلسطینی پرچم کشائی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اس اقدام کا مقصد فلسطینیوں اور قضیہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی شائقین کو اس وقت صدمے سے گذرنا پڑا جب اٴْنہیں موسیقی میلے میں آئس لینڈ کی طرف سے فلسطینی پرچم لہراتے دیکھا گیا۔یورو ویژن موسیقی میلے میں فلسطینی پرچم لہرائے جانے پر اسرائیلی عوام کی طرف سے حیرت کا اظہار کیا گیا۔موسیقی میلے میں امریکی گلوکار میڈونا اور یورپی ملکوں کے موسیقاروں اور فنکاروں نے شرکت کی۔ یہ موسیقی میلہ ایک ایسے وقت میں منعقد کیا گیا ہے جب حال ہی میں اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر بمباری کر کے 25 فلسطینی شہید اور دو سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔