ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ کی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب پیر سید رفاقت علی گیلانی سے ملاقات

پیر 20 مئی 2019 20:06

لیہ ۔ 20 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) دفتر پولیس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ راناطاہر رحمن خان کی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب پیر سید رفاقت علی گیلانی اور سیاسی رہنما سردار محی الدین خان سیہڑ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد،دوران میٹنگ ماہ رمضان کے دوران ضلع میں امن و امان کی صورت حال اور لیہ پولیس کی طرف سے کیے گئے سکیورٹی اقداما ت زیر بحث لائے گئے ،رانا طاہر رحمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران فرزندان اسلام کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ،مساجد پر مسلح اہلکار تعینا ت کیے گئے ہیں جبکہ ایلیٹ کمانڈوز کی ٹیمیں تراویح کے اوقات میں گشت کیلئے مامور کی گئی ہیں،انہوں نے کہا کہ میں خود بھی سکیورٹی اہلکاران کو الرٹ رکھنے کیلئے ڈیوٹی پوائنٹ پر فزیکلی چیک کرتا ہوں،رفاقت گیلانی ،محی الدین نے سکیورٹی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں پور ی توقع ہے کہ لیہ پولیس رانا طاہر رحمن خا ن کی قیادت میں اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے ضلع کے امن کو قائم رکھے گی اور جرائم پر قابو پا کر عوام کو احساس تحفظ فراہم کرے گی۔