Live Updates

پاکستان دنیا کے بڑے مذاہب کے مقدس اثاثوں سے مالا مال ہے ، زلفی بخاری

مذہبی سیاحت کو فروغ دینے ،سہولیات کی فراہمی کے ذریعے غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ممکن ہے، مشیر برائے اوور سیز پاکستانیز کا تقریب سے خطاب

پیر 20 مئی 2019 20:34

پاکستان دنیا کے بڑے مذاہب کے مقدس اثاثوں سے مالا مال ہے ، زلفی بخاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان دنیا کے بڑے مذاہب کے مقدس اثاثوں سے مالا مال ہے اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے، غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ممکن ہے۔ یہ بات وزیر اعظم کے خصوصی مشیر، برائے اوورسیز پاکستانیز وافرادی قوت سید ذوالفقار عباس بخاری نے پیر کو ٹیکسلا میںویساکھ فیسٹیول کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

سینٹر فار کلچر اینڈ ڈویلپمنٹ (C2D) اور پاکستان ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے ٹیکسلا کے دھرمراجکا اسٹوپا پر میںمنعقد کی گئی۔ زلفی بخاری نے کہا کہ ٹیکسلا اور خیبر پختونخواہ میں گندھارا تہذیب کے آثاربدھ مت کمیونٹی کے لئے سب سے زیادہ مقدس ہیں۔تاہم ماضی میں بین الاقومی طور پر مذہبی سیاحوں کو پاکستان کی طرف متوجہ کرنے کے لئے کوششیں نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا مقصد ہے کہ ملک میں رواداری ، بین المذاہب ہم آہنگی اور تمام مذاہب کو اپنی مذہبی رسومات اداکرنے کی سہولت فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور سکھ کمیونٹی کو سہولت دینے کی جانب ایک مثبت قدم ہے ۔ موجودہ حکومت عمران خان کی ویژنری قیادت میں ملک میں سیاحت کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ رکھتی ہے اور مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

منیجنگ ڈائریکٹرپی ٹی ڈی سی سیدانتخاب عالم نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی سیاحوں کو مقدس مذہبی مقامات پر سہولیات فراہم کرے گی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے سہولیات کو بڑھانے کیلئے کام کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی جلد ہی سیاحت کو فروغ دینے اور فروغ دینے کے لئے ایک تشہیری مہم جاری کرے گی تاکہ سیاحت کے فروغ سے ملک کی معاشی ترقی، ملازمت کے مواقع اور زرمبادلہ کمایا جا سکے۔ سنگاپور کے چیف بدھ مت رہنما ریوڈاٹو ڈاکٹرسماناسری،نے پاکستان میں متعین سری لنکن سفیر کے ساتھ دھرمراجیکا اسٹوپا، ٹیکسلا میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر بدھ مت ، عیسائی اور روزہ دار مسلمانوں سمیت مختلف عقائد کے لوگوں اظہار یکجہتی کے لئے نے رسومات میں شرکت کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات