منیر احمد خان کاکڑ دوسری مرتبہ بلوچستان سے ممبر جوڈیشل کمیشن نامزد، نوٹیفکیشن جاری

پیر 20 مئی 2019 22:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) چیف جسٹس آف پاکستان، چیئر مین جوڈیشل کمیشن پاکستان نے بلوچستان سے منیر احمد خان کاکڑ کو دوسری مرتبہ آئندہ دوسال کیلئے آئین کے ارٹیکل 175 A کے سب سیکشن 5(iv) کے تحت بلوچستان سے ممبر جوڈیشل کمیشن نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے دریں اثنا سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئر مین حاجی عطا اللہ لانگو چیئر مین ایگزیکٹووکمیٹی راحب خان بلیدی ممبر بار کونسل محمد سلیم لاشاری ہائیکورٹ بار سبی کے صدر نذرمحمد عمرانی جنرل سیکرٹری غلام علی بادینی سینئر نائب صدر محمد حنین منہاس ایڈووکیٹ کوئٹہ بار کے صدر محمد آصف ریکی جنرل سیکرٹری خوشحال خان کاسی کیچ بار کے صدر جاڑین دشتی سبی بار کے صدر محمد اقبال مرغزانی جنرل سیکرٹری سانول خان مری جعفر آباد بار کے صدر زبیر علی لاشاری جنرل سیکرٹری مہتاب حسین شر نصیر آباد بار کے صدر شبیر احمد شیرازی جنرل سیکرٹری ممتاز بنگلزئی خضدار بار کے صدر خالد بلوچ لسبیلہ بار کے صدر غلام رسول انگاریہ جنرل سیکرٹری وہاب بزنجو چمن بار کے صدر غلام محمد جنرل سیکرٹری سمیع اللہ لورالائی بار کے صدر گلزار احمد خاران بار کے اشفاق بلوچ و دیگر اراکین نے منیر احمد خان کاکڑ کو ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موصوف بلوچستان کے وکلا اور بلوچستان میں رہنے والوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا مثبت کردار اور بھر پور نمائندگی کریں گے۔