حیدرآباد،جھوٹے مقدمات اور اوچھے ہتھکنڈے نظام مصطفیٰ ﷺ کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے، ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

پیر 20 مئی 2019 22:54

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2019ء) جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جے یو پی کے صوبائی رہنما مولانا معشوق علی مجددی اور دیگر ساتھیوںکی جھوٹے مقدمات میں کورٹ سے باعزت رہائی کے فیصلہ کو حق کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے مقدمات اور اوچھے ہتھکنڈے نظام مصطفیٰ ﷺ کی جدوجہد سے نہیں روک سکتے جے یو پی کے کارکنان کا بازار مصطفیٰ ﷺ میں سوداہوچکا ہے وہ حق کی خاطر جیل جانے سے نہیں گھبراتے جھوٹے مقدمات اوچھے ہتھکنڈوں ان کے پائیہ استقامت میں لرزش پیدا نہیںکرسکتے بلکہ حق کے متوالے ڈٹ کر ظلم اور جبر کابڑی پامردی سے مقابلہ کرتے ہیںاور سازشی ٹولہ کی ہر سازش کوناکام بنا دیتے ہیںانہوں نے کہا کہ آج عدالت نے مولانا معشوق علی مجددیہ اور ان کے ساتھیوںکی باعزت رہائی کا فیصلہ کرکے ثابت کردیا کہ ظلم کی سیاہ رات ضرورختم اور سحر طلوع ہو کر رہتی ہے حق کے متوالے حالات سے نہیں گھبراتے بلکہ ظلم اور جبر واستبداد کا پامردی سے مقابلہ کرکے ہر امتحان میں سرخرو ہوتے ہیں ۔