پرندے کے مصنوعی گھاس پر انڈے دینے کی وجہ سے فٹ بال کے کھلاڑی میدان بدر ہو گئے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 20 مئی 2019 23:48

پرندے  کے مصنوعی گھاس پر  انڈے دینے کی وجہ سے فٹ بال کے کھلاڑی میدان ..

نیوجرسی، امریکا میں  ایک چھوٹے سے پرندے نے مصنوعی گھاس پر انڈے دے کر فٹ بال کے کھلاڑیوں کو میدان بدر کر دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق کل ڈئیر نامی پرندے نے  دو ہفتے پہلے ٹینیک کے ووٹی پارک میں جنوبی گول کے پاس مصنوعی گھاس میں انڈے دے دئیے، جس کے بعد پولیس نے  میدان میں انڈوں کی جگہ کے چاروں طرف پیلی ٹیپ لگا دی ۔  میدان میں کھیلنے والے فٹ  با ل کے کھلاڑی ان انڈوں سے کافی زیادہ متاثر  ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

جب تک یہ انڈے یہاں موجود ہے، میدان میں اس جگہ کوئی نہیں کھیل سکتا۔ فٹ  بال کی ٹیم متبادل میدان میں کھیل رہی  ہے۔
کل ڈئیر پرندوں کی وہ نسل نہیں جو  خطرات سے دوچار   ہو لیکن یہ امریکن مائیگریٹری برڈ ٹریٹی ایکٹ اور کینیڈین مائیگریٹری برڈ کنونشن ایکٹ کے تحت محفوظ ضرور ہیں۔ اسی وجہ سے  اس پرندے کے اتنے زیادہ نخرے اٹھائے جا رہے ہیں۔ پرندوں کے انڈوں کو سینے میں 2 ماہ کا وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :