سپریم کورٹ نے بوگس بلوں اور جعلی بھرتیوں کے مرتکب ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی

منگل 21 مئی 2019 14:06

سپریم کورٹ نے بوگس بلوں اور جعلی بھرتیوں کے مرتکب ملزم کی درخواست ضمانت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے بوگس بلوں اور جعلی بھرتیوں کے مرتکب ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی ۔ منگل کو جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔وکیل نیب نے کہاکہ بوگس فارموں کے زریعے جعلی بھرتیاں کی گئیں۔ وکیل ملزم نے بتایاکہ جو ریکارڈ کمپیوٹر پر دستیاب تھا اسکے مطابق منظوری دی ۔

(جاری ہے)

جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کیا پھر آپکو چھوڑ کر کمپیوٹر کو سزا دے دیں ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کہاں لکھا ہے کہ تصدیق نہیں کرنی صرف کمپیوٹر دیکھنا ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ کمپوٹر پر ریکارڈ تو 7 سالہ بچہ بھی دیکھ سکتا ہے ۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ پھر 17 گریڈ کے افسر کی کیا ضرورت ہے ۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہاکہ17 گریڈ کے افسر کا کام اپنا دماغ بھی استعمال کرنا ہے۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔یاد رہے کہ ملزم محمد وقاص انجم کے خلاف قومی خزانے کو چار کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا ۔