Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کے جرات مندانہ فیصلوں کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے،

پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا، حیرت ان پر ہے جو بات جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

منگل 21 مئی 2019 14:32

وزیر اعظم عمران خان کے جرات مندانہ فیصلوں کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ روایتی جماعتوں کے قائدین صرف اپنے اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے فکر مند ہیں جبکہ عمران خان کو قوم کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کی فکر ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے جرات مندانہ فیصلے کئے ہیں جن کے ثمرات جلد قوم کو ملیں گے اور پاکستان معاشی وسماجی لحاظ سے طاقتور ملک بن کر ابھرے گا، حیرت ان پر ہے جو بات تو جمہوریت کی کرتے ہیں لیکن عمل سے موروثی غلامی کا درس دے رہے ہیں۔ جماعتوں کو کمپنیاں سمجھ کر چلانے والوں کی خواہش ہے کہ پہلے انہوں نے ملک کو لوٹا، اب اپنی آئندہ نسل کو قوم پر مسلط کرجائیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات