عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے،پاکستان

متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکر کے امن سازی کا عمل کامیاب نہیں ہوسکتا،ملیحہ لودھی

منگل 21 مئی 2019 14:40

عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے،پاکستان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2019ء) اقوام متحدہ میں پاکستا ن کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے، متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکر کے امن سازی کا عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں امن سازکمیشن کی کارکردگی پرخطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیرڈاکٹرملیحہ لودھی نے کہا کہ اقوام متحدہ کوشورش زدہ خطوں میں فوج بھیجنے والے ممالک سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی امن سازکوششوں کی حمایت کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ بانی رکن ہونے کی حیثیت سے پاکستان اسکی اہمیت سے اچھی طرح آگاہ ہے۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ متعلقہ ممالک کی ترجیحات کونظراندازکر کے امن سازی کا عمل کامیاب نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :