بٹگرام پولیس کا مفروروں اور سماج دشمنوں کیخلاف کریک ڈاون جاری

منگل 21 مئی 2019 14:58

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) بٹگرام پولیس کا مفروروں اور سماج دشمن کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری تھانہ شملائی نے ایک اشتہاری مفرور کو گرفتار کر لیا ڈی پی او بٹگرام عبد الروف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایات پر بٹگرام پولیس کا مفروروں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف اپریشن کا سلسلہ جاری ہے تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او امجد خان نے پولیس فورس کے ہمراہ دوران گشت اور ناکہبندی کے دوران تھانہ شملائی کے اشتہاری مفرور مجرم صادق شاہ ولد محمد علی چاہ سانہ مندر ولی کر گرفتار کر کے ملزم کو پابند سلاسل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :