چاغی۔136 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی حکام نے تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا

منگل 21 مئی 2019 17:27

چاغی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے والے مزید 136 پاکستانی تارکین وطن کو ایرانی حکام نے تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا.

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد بہتر روزگار کی تلاش میں ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایران کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا. لیویز حکام نے ضروری کارروائی کے بعد زیر حراست تارکین وطن کو مزید تحقیقات کی غرض سے ایف آئی اے کے حوالے کردیا جن کے خلاف مقدمے کی اندراج کے بعد مزید تحقیقات شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :